منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

کراچی: بجلی کی بندش، گورنرسندھ کی کے الیکٹرک حکام کوجلدازجلد بجلی بحال کرنے کی ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے بارش کے بعد کراچی کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی بندش کا نوٹس لیتے ہوئے کے الیکٹرک حکام کو جلد از جلد بجلی بحال کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

گرمی کے ستائے کراچی کے شہریوں نے جہاں بارش کے بعدگرمی کا زور ٹوٹنے پر خدا کا شکر ادا کیا وہیں کےالیکٹرک کی ناقص کاکردگی کے باعث شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی، جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑا۔

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کے الیکٹرک حکام سے رابطہ کیا اور بجلی کی فراہمی جلد از جلد بحال کرکے شہریوں کو ریلیف دینے کی ہدایت کی۔

تاہم کے الیکٹرک شہر میں بجلی فراہمی مکمل طور پر بحال کرنے میں اب تک ناکام رہی ہے۔

کےالیکٹرک کی ناقص کارکردگی کے باعث شہر کے بیشترعلاقوں میں بارش کے ساتھ جانےوالی بجلی بحال نہ ہوسکی، شہریوں نے سحری کا اہتمام اندھیرے میں کیا،بارش کی چند بوندیں گرتے ہی کے الیکٹرک کے متعدد فیڈر ٹرپ کرگئے، گھنٹوں کے انتظار کے باوجود کراچی کے بیشتر علاقے تا حال بجلی سے محروم ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں