تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

اب گاڑی میں بیٹھے بیٹھے کورونا ویکسینیشن ، سندھ حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

کراچی : سندھ حکومت نے کراچی میں گراؤنڈز کو ڈرائیوتھرو ویکسی نیشن سینٹر میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا اور ڈپٹی کمشنرز کو ڈرائیو تھرو ویکسی نیشن سینٹربنانے کی ہدایت کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کراچی میں کورونا ویکسین سے متعلق فیصلہ کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر ویکسی نیشن کے لیے منصوبہ بنالیا۔

ذرائع کا کہنا کہ شہر کے گراؤنڈز کو ڈرائیوتھرو ویکسی نیشن سینٹرمیں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، ضلع کورنگی، جنوبی، سینٹرل ، ضلع شرقی، ملیر، کیماڑی اور غربی کے گراؤنڈز میں ڈرائیو تھروویکسی نیشن سینٹر بنائےجائیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ کی ڈپٹی کمشنرزکوڈرائیو تھروویکسی نیشن سینٹربنانےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے گراؤنڈز جن میں لائٹس ہوں ڈرائیورتھروویکسی نیشن سینٹر بنائے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنرزاورمحکمہ صحت حکام نےگراؤنڈزکی تلاش شروع کردی ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے ڈپٹی کمشنرزکو 48 گھنٹے میں ٹاسک مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔

گذشتہ روز ترجمان حکومتِ سندھ مرتضیٰ وہاب نے موبائل ویکسینیشن وین کا افتتاح کیا تھا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ یکم اگست کو سندھ میں 2 لاکھ 11ہزار افراد نے ویکسینیشن کرائی، لوگ کورونا وائرس سے بچاو کے لیے ویکسینیشن کرانے کے قائل ہو رہے ہیں، موبائل ویکسینیشن سے شہریوں کو مزید آسانی ہوگی۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کہ ایکسپو سینٹر کے بعد 11 مختلف سینٹر 24 گھنٹے ویکسینیشن کر رہے ہیں، دو اگست کا ہدف سوا 2 لاکھ افراد کی ویکسینیشن کا ہے۔

Comments

- Advertisement -