بدھ, فروری 11, 2026
اشتہار

گل پلازہ کا کمپلیکس پلان اور تعمیراتی تفصیلات اے آروائی نیوز نے حاصل کرلیں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(19 جنوری 2026): شہرِ قائد کے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ کا کمپلیکس پلان اور تعمیراتی تفصیلات اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلیں ہے۔

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی(ایس بی سی اے) کے مطابق گل پلازہ کی عمارت 1980 کی دہائی میں تعمیر کی گئی تھی جبکہ 18 سال کے بعد 1998 میں گل پلازہ کی عمارت میں اضافی منزل تعمیر کی گئی تھی۔

ایس بی سی اے کے مطابق پارکنگ ایریا میں دکانیں بنیں اور چھت کو پارکنگ میں بدلا گیا، 2003 میں گل پلازہ کی اضافی منزل کو ریگولائز کیا گیا تھا، گل پلازہ کےمالک نے 14 اپریل 2003 کو کمپلیشن حاصل کیا تھا۔

” نقشے کے مطابق گل پلازہ میں بیسمنٹ سمیت 3 منزلوں کی اجازت تھی، نقشے کے مطابق 1021 دکانوں کی تعمیر کی اجازت تھی، نقشے کے برخلاف گل پلازہ میں 1200 دکانیں تعمیر کی گئی تھیں”

ایس بی سی اے کی تعمیراتی تفصیلات کے مطابق گل پلازہ میں 179 دکانیں منظور شدہ نقشے سے زائد تعمیر ہوئیں، گل پلازہ میں راہداری اور باہر نکلنے کی جگہوں پر دکانیں بنائی گئیں۔

واضح رہے کہ سانحہ گل پلازہ میں ہلاکتوں کی تعداد 18 ہوگئی ہے جب کہ واقعے کے بعد اب بھی 70 سے زائد افراد لاپتا ہیں، دوسری جانب  وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اعلان کیا ہے کہ سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو ایک ایک کروڑ روپے دیے جائیں گے۔

سندھ حکومت کی ہیلپ ڈیسک کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق لاپتا افراد میں کئی خواتین بھی شامل ہیں، ریسکیو حکام کے مطابق گل پلازہ میں آگ پر تقریباً قابو پالیا گیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے جب کہ ریسکیو اہلکار لاپتا افراد کو بھی تلاش کررہے ہیں۔

گل پلازہ آتشزدگی سے متعلق تمام خبریں پڑھنے کیلیے یہاں کلک کریں

اہم ترین

مزید خبریں