پیر, فروری 9, 2026
اشتہار

گل پلازہ کے ملبے سے کیا ملا؟ ریسکیو 1122 کے کمانڈر نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(24 جنوری 2026): کمانڈر ریسکیو حمیر واحد کا کہنا ہے کہ گل پلازہ میں ساری رات سرچ آپریشن جاری رہا، بیسمنٹ پر جانا تاحال مشکل ہے۔

کراچی کی بھسم شدہ عمارت گل پلازہ میں ریسکیو 1122 کے کمانڈر حمیر واحد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ گل پلازہ میں ساری رات سرچ آپریشن جاری رہا، پلازہ کے ملبے سے کوئی لاش نہیں ملی ہے، رقم ودیگر اشیاء ملی ہیں۔

کمانڈر ریسکیو نے کہا کہ ریسکیو آپریشن مکمل کرنے کیلئے حتمی وقت کا تعین کرنا قبل از وقت ہوگا، عمارت کے گرنے والے مقام سے بیسمنٹ پر جانا تاحال مشکل ہے۔

انہوں نے کہا کہ جہاں سرچنگ مکمل کرلی اب  وہاں لاشیں یا اعضا موجود نہیں ہے جبکہ سرچ آپریشن میں ملنے والی رقم اور قیمتی اشیا کو انتظامیہ کے حوالے کیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سرچ آپریشن کے دوران عمارت کے ملبے سے 4 ڈی وی آر ملے ہیں جن کی مدد سے سانحے کی وجوہات جاننے میں اہم شواہد ملنے کا امکان ہے، گل پلازہ کا ملبہ اٹھانے کے دوران ڈیڑھ کلو سونا بھی ملا جسے دکان مالک کے حوالے کر دیا گیا جبکہ تہہ خانے میں دکان سے ایک لاکھ روپے سے زائد رقم بھی ملی جو مالک کے حوالے کردی گئی۔

ادھر پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ طارق نے بھی بتایا کہ گل پلازہ سے اب تک 71 لاشیں اور انسانی باقیات لائی گئی ہیں، ڈاکٹر سمیعہ طارق کا کہنا ہے لاشیں جل جانے کی وجہ سے ڈی این اے کا عمل پیچیدہ ہے۔

گل پلازہ میں سرچ آپریشن 90 فی صد مکمل

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں