کراچی(21 جنوری 2026):گل پلازہ میں آتشزدگی واقعہ میں مبینہ تخریب کاری کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے تاہم حتمی رپورٹ فرانزک لیبارٹری سے آنے بعد دی جائے گی۔
کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر واقع شاپنگ مال گل پلازہ میں میں مبینہ تخریب کاری کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے جس کے پیش نظر بم ڈسپوزل اسکواڈ ساؤتھ کی ٹیم نے گل پلازہ عمارت کا مختصر جائزہ لیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ بم ڈسپوزل ٹیم نے عمارت کے مختلف حصوں سے نمونے حاصل کیے، عمارت میں جلے ہوئے سامان، دیوار اور فرش سے نمونے حاصل کیے گئے، حاصل کردہ نمونے فرانزک کیلئے لیبارٹری بھجوائے جائیں گے۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ بظاہر عمارت میں کسی تخریب کاری کے شواہد نہیں ملے ہیں لیکن حتمی رپورٹ فرانزک لیبارٹری سے آنے کے بعد ہی دی جائے گی۔
گل پلازہ آتشزدگی سے متعلق تمام خبریں پڑھنے کیلیے یہاں کلک کریں
واضح رہےکہ سانحے میں اب تک 28 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں اور 17 لاشیں ناقابل شناخت ہیں، شناخت کے لیے 50 فیملیز کے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے نمونے موصول ہوچکے ہیں۔
ڈی سی ساؤتھ کا کہنا تھاکہ 39 لاپتا افراد کی لوکیشن گل پلازہ کی بلڈنگ کی آئی ہے مگر بلڈنگ کے کچھ حصے ایسے ہیں جہاں ہم نہیں پہنچ سکےہیں، گل پلازہ کے جو حصے گرے ہیں وہاں سے ملبہ ہٹایا جارہا ہے، مشین سے اور مینولی بھی کام کیا جارہا ہے، عمارت کے گرے ہوئےحصے کو اٹھانے میں مشکلات ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ عمارت کے اندر ابھی بھی دھواں اور گرمائش ہے لہٰذا اس وقت عمارت میں کولنگ بھی کی جارہی ہے جہاں تک پہنچ سکتے ہیں وہاں سرچ کیا گیا ہے، تکنیکی معاملات کو مدنظر رکھتےہوئےریسکیواینڈ سرچ آپریشن جاری ہے۔
ڈی سی ساوتھ نے کہا کہ 85 افراد لاپتا افراد کی فہرست میں ہیں جن میں کچھ نام ڈبل ہوگئے ہیں ان کی جانچ کی جارہی ہے، کسی قسم کی جلد بازی نہیں کی جارہی ہے کیونکہ یہ انسانی زندگیوں کا مسئلہ ہے، جب تک ایک بھی لاپتاشخص ہے اس وقت تک عمارت کو نہیں گراسکتے اور جب سب مکمل ہو جائے گا تب پوری عمارت کو گرائیں گے۔
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور کرائم رپورٹر ہیں، وہ 14 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔


