پیر, فروری 16, 2026
اشتہار

گل پلازہ میں آتشزدگی کا واقعہ، جاں بحق اور زخمیوں کی شناخت ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(18 جنوری 2026): ایم اے جناح روڈ پر گل پلازہ میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کی شناخت ہوگئی ہے۔

کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع شاپنگ پلازہ میں آگ لگنے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 20 زخمی جبکہ 5 کی حالت تشویشناک، متعدد افراد عمارت میں پھنس گئے۔

دھوئیں کے باعث متعدد افراد کی حالت غیر ہوگئی جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ  فائر ٹینڈرز، اسنار کل اور ایک واٹر باوزر کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ شاپنگ پلازہ میں کئی افراد کے پھنسے ہونے کی اطلاع ہے، آگ شاپنگ پلازہ کے میز نائن فلور پر لگی، آگ نے گراؤنڈ اور فرسٹ فلور کی دکانوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا اور دیکھتے ہی دیکھتے دوسری اور تیسری منزل تک پہنچ گئی۔

ذرائع کے مطابق عمارت میں گیس لیکیج کے بعد دھماکا بھی ہوا، مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ شاپنگ پلازہ میں دکانوں کی تعداد ایک ہزار سے زائد ہے۔

جاں بحق اور زخمیوں کے نام

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت کاشف، فراز، عامر، وزیر، فرقان، آصف اور جبکہ زخمیوں میں 22 سالہ حمزہ ولد محمد علی، 18 سالہ جواد ولد جاوید عمر 18 سال، 25 سالہ ایان، 20 سالہ عبداللہ ولد ظہیر، 20 سالہ عثمان ولد اضغر علی، 47 سالہ فہد ولد حنیف، 23 سالہ زین ولد عبداللہ، حسیب، دانیال، صادق اور رحیم کے ناموں سے ہوئی۔

6 خواتین بھی لاپتہ

گل پلازہ میں شادی کی شاپنگ کے لئے آنے والی 6 خواتین بھی لاپتہ ہیں، اہل خانہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات سے ان سے ر ابطہ نہیں ہو رہا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں