کراچی(18 جنوری 2026): کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر گل پلازہ میں آتشزدگی کے پیش نظر عوام کی سہولت کے لیے ہیلپ لائن قائم کر دی گئی۔
کراچی کے گل پلازہ میں آتشزدگی کے واقعے کے پیش نظر حکومتِ سندھ کی جانب سے عوام کی سہولت کے لیے ہیلپ لائن جاری کر دی گئی ہے جبکہ حکومتِ سندھ کی ہدایت پر ساؤتھ زون پولیس نے بھی ہیلپ لائن قائم کر دی ہے۔
گل پلازہ آتشزدگی سے متعلق کسی بھی قسم کی معلومات یا گمشدگی کی اطلاع ڈپٹی کمشنر ساؤتھ کے نمبرز 03135048048، 02199206372، 02199205625 پر دی جا سکتی ہے، جبکہ واقعے میں گمشدہ افراد سے متعلق معلومات بھی انہی نمبرز پر فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
دوسری جانب گل پلازہ میں پیش آنے والے افسوسناک آتشزدگی کے واقعے کے بعد عوام کی سہولت اور بروقت رہنمائی کے لیے حکومتِ سندھ کی ہدایت پر ساؤتھ زون پولیس نے ہیلپ لائن قائم کر دی ہے۔
شہریوں سے گزارش ہے کہ گل پلازہ آتشزدگی سے متعلق کسی بھی قسم کی معلومات، متاثرہ یا گمشدہ افراد کے بارے میں اطلاع درج ذیل نمبرز پر فوری طور پر رابطہ کریں۔
021-99205691
021-99205670
021-99201196
ڈی آئی جی ساؤتھ کی جانب سے شہریوں کو یقین دہانی کرائی جاتی ہے کہ موصول ہونے والی ہر اطلاع پر فوری کارروائی کی جائے گی۔
کراچی : گل پلازہ میں تباہ کن آتشزدگی، 6 افراد جاں بحق
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


