ہفتہ, فروری 14, 2026
اشتہار

خوفناک آگ لگنے کے بعد گل پلازہ کے اندر کے ابتدائی مناظر کی ویڈیو سامنے آ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے صدر میں واقع شاپنگ سینٹر گُل پلازہ میں ہفتے کی رات آگ لگنے کے ابتدائی دل دہلا دینے والے اندرونی مناظر سامنے آگئے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آگ لگنے کے بعد کس طرح لوگوں پریشانی کے عالم میں بھاگ دوڑ کررہے ہیں، لائٹ نہ ہونے کی وجہ سے متاثرہ لوگوں کا ٹارچ آن کر رکھا ہے۔

ویڈیو میں لوگوں کو3 باہر نکلنے کیلئے ادھر اُدھر جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہت کہ جبکہ ایک شخص کی جانب سے یہ کہتے بھی سنا جاسکتا ہے کہ ‘باہر بھاگو باہر، سب کچھ چھوڑو  باہر بھاگو، اوپر کا بہت برا حال ہے، بہت بری آگ لگی ہوئی ہے’۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پلازہ کے بیسمنٹ کے اطراف دھواں ہی دھواں ہے، اور ابتدا میں ہی لوگوں کو سانس لینے میں مشکل ہورہی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ARY News (@arynewstv)

واضح رہے کہ کراچی کی ایم اے جناح روڈ پر واقع مشہور شاپنگ سینٹر گُل پلازہ میں ہفتے کی شب لگنے والی آگ پر 34 گھنٹے کے بعد قابو پالیا گیا ہے۔

سانحہ گل پلازہ میں ہلاکتوں کی تعداد 18 ہوگئی ہے جب کہ واقعے کے بعد اب بھی 70 سے زائد افراد لاپتا ہیں، دوسری جانب  وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اعلان کیا ہے کہ سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو ایک ایک کروڑ روپے دیے جائیں گے۔

سندھ حکومت کی ہیلپ ڈیسک کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق لاپتا افراد میں کئی خواتین بھی شامل ہیں، ریسکیو حکام کے مطابق گل پلازہ میں آگ پر تقریباً قابو پالیا گیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے جب کہ ریسکیو اہلکار لاپتا افراد کو بھی تلاش کررہے ہیں۔

گل پلازہ آتشزدگی سے متعلق تمام خبریں پڑھنے کیلیے یہاں کلک کریں

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں