تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کراچی: گلستان جوہر میں ڈاکوؤں نے بزرگ شہری کو گولی مار دی

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ڈکیتی مزاحمت پر ملزمان نے بزرگ شہری کو گولی مار دی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر تھانے کی حدود میں اسٹریٹ کرمنلز بے لگام ہوگئے، بلاک 19 میں مسلح ملزمان نے بزرگ شہری کو لوٹنے کی کوشش کی، ملزمان نے مزاحمت کرنےپر 60 سالہ شخص کو گولی ماردی۔

ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ زخمی شہری کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق دو ملزمان بزرگ سے لوٹ مار کررہے تھے شہری کی جانب سے ملزم کو پکڑنے کی کوشش کی گئی، دوسرے ڈاکو نے گولی چلا دی۔

پولیس کا بتانا ہے کہ زخمی شہری کی حالت بہتر ہے، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ادھر ناظم آباد تین نمبر پر ڈاکوؤں نے شہری سے موٹرسائیکل چھینی جب وہ ان کے تعاقب میں بھاگا تو ملزمان نے اسے گولی ماردی، خوش قسمتی سے نوجوان محفوظ رہا۔

تیسری واردات کورنگی میں ہوئی جہاں گاڑی چھینی گئی تھی جب ٹریفک اہلکار نے رکنے پر اشارہ کیا تو اس پر گاڑی چڑھانے کی کوشش کی گئی اور ڈکیت فرار ہوگئے۔

صبح سے اب تک تین واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں لیکن پولیس ایک بھی ملزم کو گرفتار نہیں کرسکی ہے۔

Comments

- Advertisement -