کراچی میں کال سینٹر پر کام کرنے والی لڑکی کو مبینہ طور ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
پولیس کے مطابق گلشن اقبال میں سافٹ ویئر ہاؤس میں مبینہ طور پر لڑکی کو قید کیا گیا تھا جس پر لڑکی گھر والوں کو فون کر کے اطلاع دی اور صورتحال سے آگاہ کیا۔
اطلاع ملنے پر لڑکی کے گھر والوں نے سافٹ ویئر ہاؤس پر دھاوا بولا تو سافٹ ویئر ہاؤس کے مالکان نے لڑکی کے اہلخانہ پر فائرنگ کر دی۔
فائرنگ سافٹ ویئر ہاؤس مالکان اور لڑکی کے گھر والوں میں ہوئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
لڑکی کو بازیاب کرا لیا گیا ہے جب کہ فائرنگ کرنے والوں سمیت 4 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن میں سافٹ ویئر ہاؤس کے مالکان بھی شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


