کراچی: گلشن اقبال بلاک11 میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، مکینک کی دکان کے باہر واقعہ رونما ہوا۔
شہرقائد کے مرکزی علاقے گلشن اقبال بلاک11 میں کچھ دنوں پہلے ٹریفک حادثے کے معاملے پر جھگڑے کا واقعہ پیش آیا تھا، اسی واقعے کے پیش نظر مکینک کی دکان کے باہر فائرنگ کرکے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی فائرنگ، جاں بحق جاوید بلوچ کون تھا؟ تہلکہ خیز انکشاف سامنے آگیا
پولیس نے بتایا کہ مقتول کی شناخت ذیشان کے نام سے ہوئی ہے، فائرنگ کا واقعہ مکینک کی دکان کے باہر پیش آیا۔
حکام نے بتایا کہ مقتول کا گزشتہ ہفتے ٹریفک حادثے کے معاملے پر جھگڑا ہوا تھا، دونوں فریقین میں گزشتہ ہفتے صلح بھی ہوئی تھی۔
کراچی فائرنگ، سافٹ ویئر ہاؤس میں قید لڑکی نےگھر والوں کو کال کر کے بلا لیا
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


