کراچی(30 نومبر 2025): گلشن اقبال بلاک 5 سے بوری سے انسانی دھڑ برآمد ہوا جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک فائیو سے بوری میں بند انسان کا آدھا دھڑ ملا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو پہلے بڑے کالے شاپر اور پھر بوری میں ڈالا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر مقتول کے جسم کو آرے یا تیز دھار آلے سے کاٹا گیا ہے، لاش کی دونوں ٹانگیں اور اوپر کا حصہ موجود نہیں ہے، پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھا کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ کو طلب کرلیا۔
ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ ایسا لگ رہا ہے تازہ قتل کیا گیا ہے، جائے وقوعہ کے اطراف کی سی سی ٹی وی حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ ملنے والے انسانی دھڑ کو قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


