کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں نومولود کو نامعلوم افراد نے بالائی منزل سے نیچے پھینک دیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال 13 ڈی میں 20 منزلہ عمارت کی بالائی منزل سے نامعلوم افراد نے نومولود کو نیچے پھینکا جس کی لاش عمارت کے عقبی مقام کی صفائی کے دوران ملی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نومولود کی لاش تین سے چار دن پرانی لگتی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کو عمارت کے اوپری منزل سے نیچے پھینکنے کے شواہد ملے ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کئی فلور ایسے ہیں جن سے خون کے اور دیگر شواہد بھی ملے ہیں جس سے یہ علم ہوا کے اوپر کی منزل سے بچے کو پھینکا گیا ہے۔
تفتیشی حکام نے بچے کی لاش کو فلاحی ادارے کے حوالے کردیا ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ فلیٹ میں رہائش پذیر افراد سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ بھی درج کیا جائے گا۔


