حلیمہ قتل کیس میں پیشرفت، سونیا نامی خاتون گرفتار -
The news is by your side.

Advertisement

حلیمہ قتل کیس میں پیشرفت، سونیا نامی خاتون گرفتار

کراچی : دہلی کالونی میں حلیمہ قتل کیس میں پیشرفت ہوئی، پولیس نے سونیا نامی خاتون کو گرفتارکرلیا ہے اور پوچھ گچھ کی جارہی ہے جبکہ ایدھی ہوم میں کمسن بچے عبداللہ کی ماں حلیمہ کی لاش شناخت کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق حلیمہ قتل کیس میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سونیا نامی خاتون کو حراست میں لے لیا،ذرائع کے مطابق سونیا مشکوک شخص رضوان کی اہلیہ ہے۔

دوسری جانب کالونی کی گلی نمبر چار میں واقع ناصر بلڈنگ کے فلیٹ نمبر تین سے ملنے والی خاتون کی لاش کو بھائی عمر نےحلیمہ کے نام سے شناخت کرلیا ہے، مانسہرہ سے آئے عمر کے مطابق کمشن بچہ عبداللہ اس کا بھانجا ہے اور وہ میڈیا رپورٹس دیکھ کر کراچی آیا۔

پولیس نے ایدھی حکام سے مقتولہ حلیمہ کی لاش حوالگی کی دخواست کردی ۔ تاہم معاملے کو پوری طرح سلجھانے کے لئے مشکوک شخص رضوان ایاز خان کی تلاش جاری ہے، جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ حلیمہ کو مہینہ بھر پہلے فلیٹ کرائے پر دلوانے والا شخص رضوان ہی تھا۔

یاد رہے کہ اکتیس مئی کو دہلی کالونی کی گلی نمبر چار میں گھر سے ایک خاتون کی لاش ملی تھی، پولیس نے حلیمہ کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں