تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

کراچی میں ہیٹ ویو کا خدشہ، ایڈوائزری جاری

کراچی: شہر قائد میں بڑھتی ہوئی گرمی کے پیش نظر ماہرین نے ہیٹ اسٹروک کے خدشے کا اظہار کردیا جس کے تحت بلدیہ عظمیٰ کراچی نے ہیلتھ ایڈوائزری جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں گزشتہ چار روز سے سورج آگ برسا رہا ہے اور درجہ حرارت مسلسل بڑھ رہا ہے، گرم ہواؤں کے پیش نظر کراچی کے شہری دھوپ میں نکلنے سے گریزاں ہیں۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی نے ممکنہ ہیٹ ویوزکےپیش نظرہیلتھ ایڈوائزری جاری کردی۔ سینئر ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر بیربل گینانی کی جانب سے جاری ہونے والے انتباہ میں شہریوں کو بلاجواز گھروں نے نہ نکلنے کی تاکید کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی: سورج مزید آگ برسائے گا

ہیلتھ ایڈوائزری میں عوام کو متنبہ کیا ہے کہ وہ بڑھتی ہوئی گرمی کے پیش نظر پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں، دھوپ میں گھر یا دفاتر سے باہر نکلنے سے گریز کریں اور اگر بحالت مجبوری نکلنا بھی پڑے تو سر کو ڈھانپ کر نکلیں۔

سینئر ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر بیربل نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ وہ دن 11 بجے سے دوپہر 3 بجے تک گھروں میں ہی رہیں اور ہلکےرنگ کےکپڑے استعمال کریں۔

یاد رہے کہ شہر قائد میں گزشتہ دو روز سے شدید گرمی ہے اور درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکاہے،محکمہ موسمیات نے بڑھتی ہوئی گرمی کے پیش نظر ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

اسے بھی پڑھیں: سخت گرمی میں اپنے گھر کو ٹھنڈا رکھیں

یاد رہے کہ شہر میں 2015 کی ہیٹ اسٹروک سے تقریباً 1400 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے، جاں بحق ہونے والوں میں بچے، بوڑھے اور عورتیں بھی شامل تھیں۔

Comments

- Advertisement -