The news is by your side.

Advertisement

کراچی میں آج بھی موسلادھار بارش کی پیشگوئی

کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں بارشوں کا نیا سلسلہ منگل کی دوپہر سے شروع ہوا جو آج بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں آج بھی موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں صبح درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 92 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ جنوب مشرق سے ہوا 5 ناٹیکل مائل کی رفتارسے چل رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سکھر، لاڑکانہ، میرپور خاص، ٹھٹھہ، شہید بیظیرآباد، کراچی، حیدرآباد میں کہیں کہیں جبکہ زیریں سندھ کے بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، بہاولپور، ڈی جی خان، گوجرانوالہ، لاہور، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، مکران، قلات، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

کراچی: گرج چمک کے ساتھ بارش، کئی فیڈر ٹرپ

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کراچی میں سب سے زیادہ بارش نارتھ کراچی میں 53 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی، صدر، جناح ٹرمینل 40، یونیورسٹی روڈ 38، لانڈھی میں 31.5 ملی میٹر، سرجانی ٹاون 28.2، پی اے ایف فیصل بیس میں25 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں