بدھ, مئی 13, 2026
اشتہار

کراچی: 3 ماہ میں ہیوی ٹریفک نے 75 شہری کچل ڈالے! حادثات کی وجہ سامنے آ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (2 اپریل 2026) شہر قائد میں ہیوی ٹریفک شہریوں کا قاتل بن چکا اور تین ماہ میں مزید 75 افراد کو موت کی نیند سلا دیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں رواں سال کے ابتدائی تین ماہ میں ہیوی ٹریفک کے حادثات میں 75 شہری جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ ہیوی گاڑیوں کے حادثات کی سب سے بڑی وجہ کیا ہے، ایک سروے رپورٹ میں یہ سب سامنے آ گیا۔

کراچی کی سڑکوں پر دن اور رات ڈمپرز، واٹر ٹینکرز، ٹریلرز اور ٹرک دوڑتے رہتے ہیں اور پیدل و گاڑی سوار افراد کو کچل ڈالتے ہیں۔ تواتر سے ان جان لیوا حادثات کی وجہ گاڑیوں میں غیر معیاری بریک شوز کا استعمال ہے۔

سروے کے مطابق مارکیٹ میں اچھی کوالٹی کے بریک شوز کا سیٹ 35 سے 50 ہزار روپے تک کا ہوتا ہے جبکہ تقریباً تمام بھاری گاڑیاں 4 سے 6 ہزار روپے والا کم قیمت اور غیر معیاری بریک شو استعمال کرتی ہیں۔

شہر قائد کی سڑکوں پر دوڑتی ہیوی ٹریفک کے کمزور بریک، لاپروا ڈرائیور قانون کی گرفت سے آزاد ہونے کے ابعث لوہے کے یہ دیو کسی بھی لمحے گاڑیوں اور انسانوں کو کچل ڈالتے ہیں۔

اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ گاڑیوں اور ڈرائیوروں کی فٹنس کا کوئی موثر نظام نہیں ہے۔

تاہم ٹریفک پولیس نے ان تمام حادثات کا ذمہ دار موٹر سائیکل سواروں کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں موٹر سائیکل سوار احتیاط سے بائیک نہیں چلاتے، جس کی وجہ سے یہ حادثات رونما ہوتے ہیں۔

اگر ٹریفک پولیس کا موقف تسلیم کر لیا جائے تو کراچی کے دوسرے بڑے شہروں میں کتنے افراد ڈمپرز اور ہیوی ٹریفک سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

+ posts

ندیم جعفر اے آر وائی نیوز سے وابستہ ایک ممتاز صحافی ہیں جو کہ مختلف سماجی اور سیاسی موضوعات پر رپورٹنگ کرتے ہیں۔ ندیم کراچی یونیورسٹی سے ماس کمیونیکیشن میں ماسٹر کی ڈگری اور آسٹریلیا کے ایک باوقار ادارے سے ایڈوانس سرٹیفیکیشن کے حامل
ہیں۔

اہم ترین

ندیم جعفر
ندیم جعفر
ندیم جعفر اے آر وائی نیوز سے وابستہ ایک ممتاز صحافی ہیں جو کہ مختلف سماجی اور سیاسی موضوعات پر رپورٹنگ کرتے ہیں۔ ندیم کراچی یونیورسٹی سے ماس کمیونیکیشن میں ماسٹر کی ڈگری اور آسٹریلیا کے ایک باوقار ادارے سے ایڈوانس سرٹیفیکیشن کے حامل ہیں۔

مزید خبریں