اتوار, مئی 10, 2026
اشتہار

کراچی میں ہیوی ٹریفک نے ایک اور شہری کی جان لے لی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(20 اپریل 2026): شہر قائد میں ہیوی ٹریفک نے ایک اور شہری لی۔

کراچی کے علاقے ملیر میں ہیوی ٹریفک نے ایک اور شہری کی زندگی کا چراغ گل کر دیا۔ رضا موبائل مارکیٹ کے قریب تیز رفتار ٹریلر نے موٹرسائیکل کو زوردار ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اور زخمی کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، تاہم شہر میں ہیوی ٹریفک کی بے ہنگم آمد و رفت ایک بار پھر خونی حادثے کا سبب بن گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی شہر میں پیش آنے والے دو مختلف ٹریفک حادثات میں ٹریلر اور ڈمپر کی ٹکر سے دو موٹر سائیکل سوار نوجوان جان کی بازی ہار گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق رواں سال ٹریفک حادثات میں 312 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ رواں سال مختلف حادثات میں زخمیوں کی تعداد 3275 ہوگئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں رواں سال ٹریلر کی ٹکر سے 48، واٹر ٹینکرز کی ٹکر سے 31، بس کی ٹکر سے 12 اور ڈمپر کی ٹکر سے 5 افراد جاں بحق ہوئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں سال ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے مجموعی طور پر 107 افراد جاں بحق ہوئے۔

 

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں