The news is by your side.

Advertisement

کراچی میں طوفانی بارش کا امکان

کراچی: محکمہ موسمیات نے پیر سے شہر قائد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش کی پیش گوئی کردی ۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کی رات بلوچستان ، خیبرپختونخواہ، سندھ اور پنجاب سمیت کشمیر کے مختلف علاقوں میں تیزہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ مختلف علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔

اسی طرح اتوار اور  پیر کی درمیانی شب سے سندھ کے مختلف علاقوں بشمول کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے جس کے باعث ندی اور نالوں میں طغیانی ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے کاشت کار حضرات کو مطلع کیا ہے کہ آئندہ چار روز کے دوران ملک کے تمام ہی صوبوں میں بارش ہوگی لہذا وہ اپنی فصلوں کی حفاظت کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

مزید پڑھیں: محکمہ موسمیات نے کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں مزید بارش کی نوید سنا دی

محکمہ موسمیات کی جانب سے پیش گوئی کی گئی ہے کہ کراچی میں آج رات نیا سسٹم داخل ہوگا جس کے پیش نظر پیر سے بدھ تک موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔

دوسری جانب وزیر بلدیات سعید غنی نے میونسپل کمشنرز، بلدیاتی حکومت کے تمام ڈائریکٹرز کو خصوصی احکامات جاری کرتے ہوئے تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردیں۔

وزیربلدیات کی ہدایت پر متعلقہ اداروں کےایم سیز، ڈی ایم سیز، واٹر بورڈ و دیگر میں ہائی الرٹ جاری کردیاگیا جبکہ تمام متعلقہ ذمہ داران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جرنیٹرز، نکاسی آب کی مشینری کو اسٹینڈ بائی پر رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ بھرمیں متوقع بارشیں: تمام محکموں کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم

دوسری جانب گوادر سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی جس کے باعث بجلی کے کھمبے گر گئے اور سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں