ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

کراچی تیز رفتار ٹینکر نے فٹ پاتھ پر کھڑے شہریوں کو کچل ڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کورنگی سنگرچورنگی کے قریب تیز رفتار کنٹینر نے فٹ پاتھ پر کھڑے شہریوں کو کچل ڈالا، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی سنگرچورنگی کےقریب پانی کا ٹینکر فٹ پاتھ پر کھڑے لوگوں پرچڑھ گیا، حادثے میں دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے تاہم ٹینکر ڈرائیور فرار ہو گیا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے حادثہ واٹر ٹینکر کے مبینہ بریک فیل ہونے سے پیش آیا، حادثے میں زخمی ہونے والے دو افراد دم توڑ گئے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ٹینکر ڈرائیور حادثہ ہوتے ہی اتر کر فرار ہوگیا،ٹینکر نے پلیہ کو بھی نقصان پہنچایا۔

کراچی میں کورنگی سنگرچورنگی کےقریب ٹینکر کی فٹ پاتھ پر لوگوں کو کچلنے کے حادثے میں جناح اسپتال کی ایمرجنسی میں لواحقین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمی افراد ایک ہی علاقے کے رہائشی اور نجی کمپنی کے ملازم تھے، واقعے کے وقت بھی کمپنی کا گیٹ کھنے کا انتظار کر رہے تھے کہ تیز رفتار ٹینکر نے اچانک ان کو کچل دیا۔

لواحقین نے کہا کہ حادثے کے نتیجے میں سلیم اور سعید جاں بحق ،2 افراد زخمی ہوئے، سعید گھر کا واحد کفیل لانڈھی کا رہائشی تھا جبکہ زخمی عمر اور زین کی حالت بھی تشویشناک ہے۔

لواحقین کا مزید کہنا تھا کہ واقعے کی قانونی کارروائی چاہتے ہیں ، ٹینکر ڈرائیور کے خلاف سخت کاروائی ہونی چاہیے۔

گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کورنگی میں ٹینکر سے اسٹاپ پر کھڑے افراد کو کچلے جانے کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کو واقعہ میں ملوث ڈرائیور کو جلد از جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کردی۔

اہم ترین

افضل خان
افضل خان
افضل خان اے آر وائی نیوز سے وابستہ کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں