The news is by your side.

Advertisement

کراچی میں آج شدید گرمی کا امکان

کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں آج سورج آگ برسائے گا۔ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق موسم گرما کے آغاز سے ہی کراچی سخت گرمی کی لپیٹ میں ہے تاہم آج اس گرمی میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج درجہ حرارت 41 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ آئندہ دو روز میں گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مئی سال کا گرم ترین مہینہ شمار کیا جاتا ہے اور ہر سال کی طرح اس سال بھی مئی کا مہینہ شہر قائد پر سورج پوری آب و تاب کے ساتھ گرمی برسائے گا اور گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتا رہے گا۔

ڈی جی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری ہوائیں نہ چلنے سے کراچی میں گرمی کی شدت ہے۔ کراچی میں گرمی کی لہر ہفتے تک برقرار رہے گی تاہم اگلے 2 روز میں کراچی میں پارہ بتدریج کم ہوگا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت بڑھنے سے پریشانی کی کوئی بات نہیں اس کے باوجود شہری احتیاط کریں اور شام 4 بجے تک اپنے گھروں یا دفاتر سے بلا ضرورت باہر نہ نکلیں۔

مزید پڑھیں: شدید گرمی کے موسم میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں

مارہین کے مطابق باہر نکلنے کی صورت میں اپنے سر کو اچھی طرح ڈھانپ لیں۔ ڈاکٹرز نے بڑھتی ہوئی گرمی کے پیش نظر شہریوں کو پانی و مشروبات کے زیادہ استعمال کا مشورہ دیا ہے۔

کراچی کے علاوہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے جبکہ پنجاب کے مختلف شہروں میں قدرت مہربان ہے۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش اور خوشگوار ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں