site
stats
پاکستان

کراچی :عید کے دوسرے روزبھی گرمی کی شدت برقرار، کل بارش کا امکان

کراچی: شہر قائد میں عید کے دوسرے روز بھی گرمی کی شدت برقرار ہے ، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں کل بارش کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق عید کے دوسرے روز کراچی کے شہریوں کا گرمی سے برا حال ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں درجہ حرارت 38ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے جبکہ سہ پہر3بجے کے بعد گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوگی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹے میں کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

ڈاکٹر قیصر سجاد کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت سے بچنے کیلئے شہری پانی کا استعمال زیادہ کریں، شہری دھوپ میں نکلنے سے گریز اور کھانے پینے میں احتیاط کریں۔

دوسری جانب عید پر ملک کے مختلف علاقوں میں موسم کے رنگ نرالے ہیں، اسلام آباد اور راولپنڈی میں کالی گھٹاؤں کا راج ہے، برکھارت نے عید کی خوشیوں کو چار چاند لگا دیئے ہیں ، موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ عید کی تعطیلات میں موسم خوشگوار رہے گا۔

بھکر قائد آباد میانوالی اور لکی مروت میں بھی بادل جم کر برسے تو موسم سہانا ہو گیا۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top