منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

کراچی: نجی ہوٹل میں آتشزدگی، پولیس کی باریک بینی سے تفتیش

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : نجی ہوٹل میں لگنےوالی آگ کیسے پھیلی؟ پولیس نے باریک بینی سے تفتیش شروع کردی ہے جبکہ تفصیلات اےآروائی نیوز نے حاصل کرلی۔

پولیس نے کراچی کے مقامی ہوٹل میں آتشزدگی واقعے کی باریک بینی سے تفتیش شروع کردی، تحقیقاتی ٹیم کے مطابق آگ دو بجکر دس منٹ سے دو بجکربیس منٹ کے درمیان کچن میں لگی۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ہوٹل انتظامیہ نے اپنے ہی ہنگامی پلان کو مکمل نظرانداز کیا۔

پلان کے مطابق فائر فائٹنگ اور فرسٹ ایڈٹیم کی مستقل موجودگی لازمی ہے، سیکیورٹی افسر نے دو ساتھیوں سمیت کچن میں لگنے والی آگ پرخود قابو پایا، انتظامیہ کے کسی فرد نے فائر بریگیئڈ کو اطلاع نہ دی، آگ ہوٹل کی دوسری لابی الماس میں تک پہنچ گئی۔ دو بجکر چوالیس منٹ پر فائر بریگیئڈ کواطلاع دی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہوٹل میں صرف چار گیس ماسک موجود تھے، ڈیوٹی مینجر اکیلالوگوں کی جان بچاتے ہوئے دوسری منزل پر جاں بحق ہوگیا۔

رپورٹ میں بارہ جاں بحق اور اناسی افراد زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔


مزید پڑھیں : ہوٹل آتشزدگی: زیادہ ہلاکتیں دھویں سے ہوئیں، ابتدائی رپورٹ تیار


ذرائع کے مطابق غفلت ثابت ہونے پر سی ای ا و، ایم ڈی، چیف سیکورٹی آفیسر، چیف انجیئر اور سپروائزنگ انجینئر کو گرفتار کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اتوار کی نصف شب کو کراچی کے مقامی ہوٹل میں آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے بعد لوگوں نے کھڑکیوں سے کود کر اپنی جانیں بچائیں، واقعے میں 12 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں