تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

کراچی: انوشہ کی موت کیسے واقع ہوئی؟ میڈیکل رپورٹ جاری

کراچی: بارہ سالہ انوشہ کو کس طرح قتل کیا گیا؟ میڈیکل رپورٹ میں اہم انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں گذشتہ روز نامعلوم شخص کے ہاتھوں قتل ہونے والی انوشہ کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی ہے، میڈیکل رپورٹ کے مطابق بچی کی موت گلا دبانے سے ہوئی، گردن کی ایک ہڈی ٹوٹی ہوئی پائی گئی تاہم بچی کے ساتھ زیادتی کے شواہد نہیں ملے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ انوشہ کے اہل خانہ کیس میں تعاون نہیں کررہے ہیں، قتل کی وجوہات جاننے کے لئے پیتھالوجی کے مزید کرانے سے اہل خانہ نے انکار کردیا ہے۔

گذشتہ روز کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں بارہ سالہ بچی انوشہ کو مبینہ طور پر گلا دبا کر مارنے کا انکشاف ہوا تھا، پولیس نے مقتولہ بچی کے بھائیوں کا خصوصی بیان حاصل کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں بچی کو مبینہ طور پر گلا دبا کر مارنے کا انکشاف

ایس ایس پی سہائی عزیز کے مطابق کمسن بھائیوں نے بتایا کہ ایک لڑکا گھر پر آیا تھا، بہن کو زمین پر لٹا کر گلا دبا رہا تھا، وہ انکل ہمیں بھی مار رہے تھے انہوں نے کہا کہ تمہیں بھی ماردوں گا۔

سہائی عزیز کا کہنا ہے کہ بچوں کا بیان بھی اہمیت کا حامل ہے، معاملے کو ہر زاویے سے دیکھ رہے ہیں، فیملی انتہائی غریب ہے گھر میں برتن تک نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں گھر سے بچی کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی تھی، بچی کے گلے میں رسی بندھی ہوئی تھی۔

Comments

- Advertisement -