کراچی کے علاقے کالا پل ہزارہ کالونی میں گھر سے میاں اور بیوی کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لگتا ہے کہ شوہر نے جھگڑے میں بیوی پر فائرنگ کرکے خودکشی کی ہے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ میاں اور بیوی کی شادی پانچ سال قبل ہوئی ان کی کوئی اولاد نہیں تھی، گھر سے ایک پستول برآمد ہوا ہے۔
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔
یہ پڑھیں: کراچی میں میاں، بیوی اور بچے کا بے دردی سے قتل
واضح رہے کہ رواں سال جولائی میں تہرے قتل کا سنسنی خیز واقعہ کراچی کے علاقے گھگر پھاٹک کے قریب پیش آیا تھا جہاں میاں بیوی اور بچے کو تیز دھار آلے سے بے دردی سے قتل کر دیا گیا تھا۔
واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ادارے جائے وقوعہ پہنچ گئے اور لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ تینوں افراد کو گھر کے اندر تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا اور جائے وقوعہ سے دو کلہاڑیاں ملی ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


