ہفتہ, اگست 8, 2026
اشتہار

آئی سی آئی برج آنے والے سگنل پر مال بردار گاڑیوں کی قطاریں، بد ترین ٹریفک جام

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (06 جنوری 2026): ماڑی پور روڈ آنے جانے والی سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام ہے، آئی سی آئی برج سے مرزا آدم خان روڈ سگنل تک گاڑیوں کا رش لگ گیا ہے۔

آئی سی آئی برج آنے والے سگنل پر مال بردار گاڑیوں کی قطاریں لگی ہوئی ہیں، جن کی وجہ سے علاقے میں بد ترین ٹریفک جام ہو گیا ہے، ڈرائیوروں کی مختلف راستوں سے گزرنے کی کوشش کی وجہ سے ٹریفک مزید متاثر ہو گیا ہے۔

غلط سمت میں چھوٹی بڑی گاڑیوں کی ڈرائیونگ سے نظام درہم برہم ہے، موٹر سائیکل سوار ٹریفک میں پھنس کر رہ گئے ہیں، خواتین اور مرد مسافر بسوں سے اتر کر پیدل چلنے پر مجبور ہوئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں