پیر, دسمبر 9, 2024
اشتہار

کراچی: ایک گھنٹے میں 4 شہری لٹ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہرقائد میں وارداتوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ ڈاکوؤں نے ایک گھنٹے میں کمسن بچے سمیت 4 شہریوں کو لوٹ لیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈکیتی کی پہلی واردات کراچی کے علاقے صفورہ غازی گوٹھ کے قریب کی گئی۔ ڈاکوؤں نے شہری کو لوٹا اور مزاحمت پر فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔

دوسری واردات سپرہائی وے پر پٹرول پمپ کے قریب کی گئی۔ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

اسی طرح بفرزون میں ڈاکوؤں نے شہری کو لوٹا اور مزاحمت پر شہری زخمی ہوگیا۔ کورنگی سیکڑ30 بی کےقریب لوٹ مار کی گئی، مزاحمت پر ڈاکوؤں نے لڑکے کو زخمی کردیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز شہر میں نوبیاہتا نوجوان ڈاکو کی فائرنگ سے جاں بحق ہوا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں