جمعہ, دسمبر 5, 2025
اشتہار

آئی جی سندھ نے 4 ڈی ایس پیز کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (20 ستمبر 2026): آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے 4 ڈی ایس پیز کے خلاف انکوائری کا حکم دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سہراب گوٹھ، کلاکوٹ، کھارادر، اور عید گاہ کے خلاف مختلف الزامات سامنے آئے ہیں، جس پر آئی جی سندھ کے حکم پر انکوائری کی جا رہی ہے۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے تنویر عالم اوڈھو کو انکوائری افسر مقرر کر دیا ہے، ڈی ایس پی اورنگزیب خٹک پر بحیثیت ایس ایچ او سچل زمینوں پر قبضے کا الزام ہے، اورنگزیب خٹک نے ایرانی ڈیزل کی فروخت میں بھی سہولت کاری کی۔

کراچی میں کپڑے کے تاجر کو لفافے میں 3 گولیاں بھیجنے والے بھتہ خور گرفتار

ڈی ایس پی کلاکوٹ آصف منور پر منشیات، جوا، گٹکا ماوا اور ہفتہ وصولی کا الزام ہے، ڈی ایس پی کھارادر شبیر احمد پر الزام ہے کہ وہ ٹھیلوں اور چائے کے ہوٹلوں سے وصولی میں ملوث ہیں، ڈی ایس پی عید گاہ ظفر اقبال بجولہ پر غیر قانونی پارکنگ اور بھتہ خوری کا الزام ہے۔

چاروں افسران پر لگنے والے الزامات کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، آئی جی سندھ نے انکوائری مکمل کر کے رپورٹ 26 ستمبر تک جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں