پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

انٹر پری میڈیکل کے سالانہ نتائج کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : انٹر پری میڈیکل کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔ تینوں پوزیشن کی بازی طالبات لے اڑیں ۔

انٹر کے  پری میڈیکل کے سالانہ نتائج کے مطابق تینوں پوزیشنز کا معرکہ طالبات نے مارا، پہلی پوزیشن بی اے ڈگری کالج ڈیفنس کی کرشمہ کمہاری نے حاصل کی، دوسری پوزیشن سر سید کالج کی رمشہ عرفان نے حاصل کی جبکہ تیسری پوزیشن آغا خان اسکول کی حرا اقبال نے حاصل کی۔

ناظم امتحانات کے مطابق امتحان میں کا میابی کا تناسب49.58 فیصد رہا۔ پہلی پوزیشن حا صل کرنے والا طلبہ کرشمہ کمہاری کوچیرمین انٹر بورڈ کی جانب سے50ہزار کا کیش انعام بھی دیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں