بدھ, مئی 20, 2026
اشتہار

کراچی میں انٹر کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: انٹر کے سالانہ امتحانات 2026 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا اور تمام پرائیوٹ امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈ گھروں کے پتوں پر ارسال کر دیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی نے سالانہ امتحانات 2026 کے انعقاد کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا، بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ امتحانات کا پہلا مرحلہ 29 اپریل سے شروع ہوگا، جس کے لیے تمام انتظامی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

چیئرمین بورڈ ایف ایم لاکھو کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈز ان کے فراہم کردہ رہائشی پتے پر روانہ کر دیے گئے ہیں، وہ امیدوار جنہیں ابھی تک ایڈمٹ کارڈز موصول نہیں ہوئے، انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 27 اپریل کو بورڈ آفس سے رجوع کریں۔

ایڈمٹ کارڈ کی عدم وصولی کی صورت میں طلبہ کو اپنی فیس کی رسید، رجسٹریشن کارڈ یا میٹرک کی مارک شیٹ ہمراہ لانا ہوگی۔

بورڈ نے سائنس (پری میڈیکل اور پری انجینئرنگ)، جنرل گروپ، آرٹس (ریگولر) اور ہوم اکنامکس کے طلبہ کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ تمام نامزد مراکز پر امتحانات کو شفاف، منصفانہ اور منظم طریقے سے منعقد کرنے کے لیے جامع اقدامات کیے گئے ہیں۔

بورڈ حکام کا دعویٰ ہے کہ سال 2026 کے امتحانات کے لیے بہتر منصوبہ بندی اور کوآرڈینیشن کو یقینی بنایا گیا ہے تاکہ طلبہ کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

کراچی میں ہزاروں طلبہ ان امتحانات میں شرکت کی تیاری کر رہے ہیں، جو ان کے تعلیمی مستقبل اور کیریئر کے لیے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔

+ posts

انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں