جمعہ, اکتوبر 16, 2026
اشتہار

کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر اچانک آگ بھڑک اٹھی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(2 مارچ 2026): کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے ایک لفٹر اور کنٹینر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیاں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ فائر فائٹرز اس وقت آگ پر قابو پانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں تاکہ اسے مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔

حکام کا کہنا ہے کہ فی الحال تمام تر توجہ آگ کو کنٹرول کرنے پر مرکوز ہے، تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

کنٹینر اور ٹرک میں خوفناک تصادم، 2 افراد جاں بحق

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں