کراچی (4 اکتوبر 2026): غیر ملکی پیڈل کھلاڑی کراچی پہنچتے ہی کراچی والوں کے رنگ میں رنگ گئے اور مشہور عوامی سواری ڈبلیو گیارہ پر شہر قائد کی سیر کی۔
ایف آئی پی برانز پیڈل ایونٹ پہلی بار پاکستان میں منعقد ہو رہا ہے، جس میں شرکت کے لیے مختلف ممالک سے کھلاڑی کراچی پہنچ چکے ہیں۔
گزشتہ روز غیر ملکی کھلاڑیوں نے دنیا بھر میں مشہور کراچی کی عوامی سواری منی بس ڈبلیو 11 پر شہر قائد کے تاریخی مقامات کی سیر کی۔
منتظمین نے کھلاڑیوں کو کراچی کے اہم تاریخی مقامات دکھائے اور ان کے بارے میں آگاہ کیا۔
انٹرنیشنل پیڈل فیڈریشن کی World Padel Report 2025 کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں پیڈل کے تقریباً 50 ہزار شوقیہ کھلاڑی موجود ہیں۔


