اتوار, مئی 17, 2026
اشتہار

کراچی : سرجانی ٹاؤن میں 9 سالہ بچی کے اندھے قتل کی تحقیقات شروع

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سرجانی ٹاؤن میں 9 سالہ بچی کے اندھے قتل کی تحقیقات شروع کردی گئیں، ۔ ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ بچی کی موت گلا گھونٹنے سے ہوئی تاہم واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں 9 سالہ بچی کی لاش ملنے کے واقعے نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔ پولیس کے مطابق اندھے قتل کے اس کیس کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ شک کی بنیاد پر ایک نوجوان کو حراست میں لیا گیا تاہم بیان لینے کے بعد اسے رہا کر دیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ مقتولہ بچی کے پڑوسیوں کے بیانات بھی ریکارڈ کیے گئے ہیں جبکہ اس لڑکے کا بیان بھی لیا گیا ہے جس نے بچی کو پھندے سے نکالا تھا۔

پولیس کے مطابق اہلِ علاقہ نے بتایا کہ مقتولہ کے والدین میں اکثر شدید جھگڑے رہتے تھے اور بچی کی والدہ اتوار کے روز جھگڑا کرکے گھر سے چلی گئی تھی، بعد ازاں میاں بیوی ایک دوسرے پر بچی کے قتل کا الزام عائد کرتے رہے۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ مقتولہ آسیہ کے والد نے قانونی کارروائی سے انکار کر دیا ہے۔ ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ بچی کی موت گلا گھونٹنے سے ہوئی تاہم واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

+ posts

نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور کرائم رپورٹر ہیں، وہ 14 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور کرائم رپورٹر ہیں، وہ 14 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

مزید خبریں