The news is by your side.

Advertisement

کراچی دنیا کا چھٹا سستاترین شہر قرار

کراچی : عالمی تحقیقاتی ادارے نے کراچی کو دنیا کا چھٹا سستا ترین شہر قرار دے دیا، سروے کے مطابق کراچی میں خوراک اور رہائشی کافی سستی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اکنامک انٹیلجینس یونٹ نے دنیا کے سستے اور مہنگے ترین شہروں کی سروے رپورٹ جاری کی ہے ، جس میں ایک سو تینتس ممالک کےشہروں کی درجہ بندی کی گئی ہے، سروے میں،رہائشی،خوراک، تعلیم ، صحت اور دیگر عوامل کو مد نظر رکھا گیا ہے۔

دنیا کا سب سے سستا ترین شہر وینیزوئلا کا شہر کا راکس ہے، دوسستے شہروں دوسرے نمبر پر شام کا دارلحکومت دمشق، تیسرے پر ازبکستان کا دارلحکومت تاشقند جبکہ قازفستان کا شہر الماتے چوتھے نمبر پر ہے۔

بھارت کا شہر بنگلوور اور پاکستان کا شہر کراچی بھی سستے شہروں میں شامل ہیں، فہرست میں کراچی چھٹے نمبر پر ہے، سروےکےمطابق کراچی میں ایک کلوڈبل روٹی کی قیمت ایک ڈالرچھیالیس سینٹس ہے جبکہ یہ ہی ڈبل روٹی پیرس میں پانچ ڈالرچھیاسٹ سینٹس کی پڑتی ہے۔

بھارتی شہر چنائی اور نئی دہلی سستے شہروں کی فہرست میں نویں اور دسویں نمبر پر ہے۔

مہنگائی کے حوالے سےدنیا کا سب سے مہنگا شہر کوئی امریکی یہ یورپی شہر نہیں بلکے ایشیائی شہر سنگاپور ہے ، دوسرے نمبر پر خوشبوؤں کا شہر پیرس جبکہ ہانگ گانگ تیسرے نمبر ہے۔

دیگر مہنگے ترین شہروں میں  سوئٹزرلینڈ کا شہر زیورچ ، وساکا ، سیول ،نیو یارک، لاس اینجلس اور وساکا شامل ہیں۔

سنگاپور گزشتہ6  سال سے پہلے نمبر پر براجمان ہے، سروے کے مطابق بے انتہا مہنگی گاڑیوں نے سنگاپور میں کاسٹ آف لیونگ بڑھا دی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی صنعتی، تجارتی، تعلیمی، مواصلاتی و اقتصادی مرکز ہے، جس کی وجہ سے اسے منی پاکستان کا درجہ حاصل ہے۔

بانی پاکستان کا شہر کراچی صوبہ سندھ کا دارالحکومت ہے، یہ شہر دریائے سندھ کے مغرب میں بحیرہ عرب کی شمالی ساحل پر واقع ہے۔ پاکستان کی سب سے بڑی بندرگاہ اورہوائی اڈہ بھی یہاں قائم ہے۔ علاوہ ازاں کراچی 1947ء سے 1960ء تک پاکستان کا دارالحکومت بھی رہا ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں