پیر, اپریل 13, 2026
اشتہار

’گلے پر کٹ لگوا کر رقم ہڑپنے کا منصوبہ، خاتون زخم گہرا ہونے پر جان سے گئی‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے جیکسن میں خاتون کے اندھے قتل کا معمہ پولیس نے حل کرلیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کیماڑی آپریشن اور انویسٹی گیشن پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مقتولہ فرزیہ کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو تکنیکی بنیادوں پر کیماڑی سے گرفتار کیا گیا ہے۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم زاہد اقبال مقتولہ کا قریبی رشتے دار ہے، تفتیش کے دوران ملزم نے اہم انکشافات کیے ہیں۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ فرزیہ کے پاس سسرالیوں کی 7 لاکھ روپے سے زائد کی رقم موجود تھی، گرفتار ملزم اور مقتولہ نے سسرالیوں کی رقم ہڑپنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے مطابق رقم کے دو حصے تھے اور منصوبہ گلے پر معمولی کٹ لگا کر رقم ہڑپنا اور واردات ظاہر کرنا تھا۔

ترجمان پولیس کے مطابق ملزم کے ہاتھوں گہرا کٹ لگنے سے خاتون کی جان چلی گئی، ملزم قتل کے بعد 7 لاکھ روپے سے زائد کی رقم لے کر فرار ہوگیا تھا۔

 

 

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں