تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

چیئرمین پی ٹی آئی کی کراچی میں کیا مصروفیات ہونگی؟ شیڈول جاری

اسلام آباد: سابق وزیراعظم کراچی کب پہنچیں گے؟ شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سولہ اپریل کو باغ جناح میں عوامی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کرنے جارہی ہے، جس کے شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان سولہ اپریل کو شام چار بجے کراچی پہنچیں گے، ایئرپورٹ سے وہ سابق گورنر سندھ عمران اسماعیلی کی رہائشگاہ جائیں گے، جس کے بعد وہ شوکت خانم کینسراسپتال کراچی کے لئے منعقدہ فنڈریزنگ افطار ڈنر میں شرکت کرینگے اور مختصر خطاب کرینگے۔

فنڈ ریزنگ تقریب کے بعد چیئرمین پاکستان تحریک انصاف جلسے میں شرکت کے لئے باغ جناح روانہ ہونگے اور عوام کے جم غفیر سے خطاب کرینگے۔

سابق وزیراعظم عمران خان سولہ اپریل کی رات کراچی میں ہی قیام کرینگے، سترہ اپریل کو اسلام آباد کے لئے روانہ ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان اب لوگوں کی ضد بن چکا

دوسری جانب تحریک انصاف نے 16 اپریل کو کراچی میں ہونے والے جلسے سے متعلق منفی خبروں اور افواہوں کو مسترد کر دیا ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان نے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کراچی کے جلسے کے ملتوی ہونےکی خبریں بے بنیاد ہیں مخالفین کی پھیلائی گئی قیاس آرائیوں پر عوام یقین نہ کریں۔

انہوں نے پارٹی کارکنوں کو ہدایات دیتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ کراچی جلسے کے وقت ملک بھر میں سڑکوں پر آکر احتجاج بھی کیا جائے۔

Comments

- Advertisement -