اتوار, جولائی 12, 2026
اشتہار

کراچی : جماعت اسلامی کی لائن لاسز کی بنیاد پر لوڈ شیڈنگ کیخلاف درخواست مسترد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر کی لائن لاسز کی بنیاد پر لوڈ شیڈنگ کیخلاف درخواست مسترد کردی گئی معاملہ نیپرا کو بھیجنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں کراچی میں لائن لاسز کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ لائن لاسز کی وجہ سے جاری لوڈشیڈنگ غیر قانونی ہے اور طویل لوڈشیڈنگ شہریوں کی روزمرہ زندگی متاثر کر رہی ہے۔

عدالت نے لائن لاسز کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ کے خلاف امیر جماعت اسلامی کراچی کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔

عدالت نے قرار دیا کہ یہ معاملہ نیپرا کے دائرہ کار میں آتا ہے اور درخواست گزار کو نیپرا کے پاس شکایت درج کرنے کا اختیار حاصل ہے۔

عدالت نے ہدایت کی کہ نیپرا ایک ماہ کے اندر شکایات پر فیصلہ کرے اور ایم آئی ٹی 2 میں رپورٹ جمع کروائے۔

سندھ ہائیکورٹ کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے سابقہ احکامات کے مطابق، لوڈشیڈنگ سے متعلق یہ درخواست عدالت میں قابل سماعت نہیں ہے اور نیپرا ایکٹ کے سیکشن 39 کے تحت شہری براہِ راست نیپرا سے رجوع کر سکتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں