پیر, جون 8, 2026
اشتہار

کراچی: جمالی پل کے قریب پولیس موبائل پر فائرنگ سے 2 اہلکار زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے جمالی پل کے قریب پولیس موبائل پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے، پولیس موبائل معمول کی ڈیوٹی پر تھی اس دوران فائرنگ کی گئی ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک اہلکار کو بازو پر گولیاں لگیں اور ایک شدید زخمی ہے۔

یہ پڑھیں: کراچی فائرنگ، جاں بحق جاوید بلوچ کون تھا؟ تہلکہ خیز انکشاف سامنے آگیا

عینی شاہدین کے مطابق موٹر سائیکل پر 2 افراد سوار تھے ایک نے ہیلمٹ، دوسرے نے کیپ پہن رکھی تھی۔

ادھر نارتھ کراچی سیکٹر 7 ڈی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت 38 سالہ شہزاد غلام کے نام سے ہوئی ہے۔

ایس ایس پی سینٹرل ڈاکٹر عمران کا کہنا ہے کہ 2 افراد نے فائرنگ کی مقتول سے کوئی چیز چھینی نہیں گئی، جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

+ posts

سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں