جمعہ, مارچ 13, 2026
اشتہار

جماعت اسلامی کی سندھ اسمبلی پہنچنے کی کوشش، پولیس کی شیلنگ، لاٹھی چارج

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: جماعت اسلامی کی ریلی پر پولیس نے لاٹھی چارج اور شیلنگ کی ہے جبکہ کارکنوں کی جانب سے بھی پتھراؤ کیا گیا ہے، پولیس نے 10 سے زائد کارکنان کو حراست میں لے لیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق جماعت اسلامی کے متعدد کارکنان سندھ اسمبلی کے دروازے پر پہنچ گئے، کارکنان اور پولیس کے درمیان دھکم پیل ہوئی ہے، پولیس نے ساؤنڈ سسٹم والا ٹرک بھی تحویل میں لے لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کارکنان کے پتھراؤ سے تین اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس نے سندھ اسمبلی کے قریب رکاوٹیں کھڑی کی تھیں، جماعت اسلامی کے کارکنان رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے سندھ اسمبلی کے دروازے پر پہنچے۔

اس سے قبل جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی فاروق فرحان اور پولیس میں مذاکرات ہوئے تھے، پولیس نے سندھ اسمبلی کے باہر دھرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی تک آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

پولیس کی ڈنڈا بردار نفری کورٹ روڈ پہنچی تھی جبکہ مظاہرین کی جانب سے رکاوٹیں توڑ کر سندھ اسمبلی کی طرف جانے کی کوشش کی گئی۔

+ posts

فیض اللہ خان اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور وارز ون ‘ ایکسپرٹ ہیں۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان قدرتی حدِ فاصل کا کام دینے والے قبائلی علاقے میں جاری جنگ اوراس سے ملحقہ امور پر خصوصی گرفت رکھتے ہیں

اہم ترین

فیض اللہ خان
فیض اللہ خان
فیض اللہ خان اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور وارز ون ‘ ایکسپرٹ ہیں۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان قدرتی حدِ فاصل کا کام دینے والے قبائلی علاقے میں جاری جنگ اوراس سے ملحقہ امور پر خصوصی گرفت رکھتے ہیں

مزید خبریں