ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

کراچی : جبراً کاروبار بند کرانے والے 8 افراد گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : رینجرز نے کراچی میں کریم آباد اورنگی، لیاقت آباد سمیت دیگر علاقوں سے زبردستی کاروبار بند کرانے والے آٹھ ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کا تعلق ایم کیوایم سے ہے۔

کراچی میں متحدہ قومی مومنٹ کارکنان کی ہلاکت پر یوم سیاہ منارہی ہے جبکہ رینجرز نے یوم سیاہ کی آڑ میں کاروبار بند کرانے پر سختی سے نمٹنے کا انتباہ جاری کیا تھا۔

گزشتہ رات پولیس نے بھی خفیہ اطلاع پر جمشید کواٹرز میں واقع اسلامیہ کالج کے خالی پلاٹ پر کارروائی کی، کارروائی میں زیرِزمین چھپایا گیا بھاری اسلحہ قبضہ میں لے لیا، برآمد ہونے والے اسلحے میں ایک ایل ایم جی، ایک جی تھری رائفل، بارہ بورریپیٹر، ایک پستول اور متعدد کارتوس شامل ہیں، اسلحہ چھپانے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں