پیر, فروری 17, 2025
اشتہار

کراچی : شہری کو سی ویو پر موج مستی کرنا مہنگا پڑگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سی وی پر شہری کی جیپ سمندر کی تیز لہروں میں پھنس گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ جیپ نکالنا ہمارا کام نہیں ہے، متعلقہ انتظامیہ کو اطلاع دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں شہری کو سی ویو پر موج مستی کرنا مہنگا پڑگیا ، سی وی پر شہری کی جیپ سمندر کی تیز لہروں میں پھنس گئی۔

پولیس نے بتایا کہ لائف گارڈز نے شہری کو جیپ سمندر میں لےجانے سے روکا تھا لیکن شہری زبردستی پانی تک جیپ لیکر گیا، اب شہری کی جیپ کئی گھنٹے سے پانی میں پھنسی ہوئی ہے۔

ایس ایس پی ساؤتھ شیراز نذیر نے کہا کہ جیپ نکالنا ہمارا کام نہیں ہے، پولیس کے پاس سمندر میں پھنسی چیز نکالنے کے آلات نہیں ہوتے تاہم متعلقہ انتظامیہ کو اطلاع دی گئی ہے۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں