جمعرات, فروری 20, 2025
اشتہار

غیر ملکی طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز نے فنی خرابی کے باعث جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔

ذرائع کے مطابق دہلی سے دوحہ قطر جانے والی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز کیو آر579 نے کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے، پرواز میں12 کریوممبرز اور 283مسافر سوار تھے۔

ذرائع کے مطابق کپتان کو طیارے کےکارگو ہولڈ میں اسموک سگنل ملا، ایمرجنسی کی صورت میں پائلٹ کی جانب سے کراچی ایئرپورٹ اے ٹی سی سے لینڈ کرنے کی اجازت طلب کی گئی تھی، جس پر ایئرپورٹ ایئر ٹریفک کنٹرولر نے جہاز کو لینڈ کرنے کی اجازت دی۔

بحفاظت لینڈنگ کے بعد طیارے کوپارک کروا کر مسافروں کو ٹرانزٹ لاؤنج میں شفٹ کیا گیا،مسافروں کو متبادل پرواز کےذریعے روانہ کردیا جائےگا، پی آئی اے کےانجینئرز طیارے کی مکمل انسپیکشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اردن: مسافروں سے بھرا طیارہ ہنگامی لینڈنگ پر مجبور ہو گیا

ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق کراچی ایئرپورٹ سے فلائٹ آپریشن معمول کےمطابق جاری ہے۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں ایمرجنسی کی صورت میں طیارہ کسی بھی ملک میں اجازت کے بعد لینڈ کرتا ہے۔

اس سے قبل بھی متعدد بار جہاز ہنگامی صورت حال کے سبب لینڈ کرتے رہے ہیں، گذشتہ سال مئی میں بھارتی ریاست نیو دہلی سے آنے والے طیارے نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی تھی۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں