ہفتہ, دسمبر 13, 2025
اشتہار

کراچی: ہیوی ٹریفک کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی( 8 نومبر 2025): کمشنر کراچی نے جناح ایونیو پر ہیوی ٹریفک کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد کردی۔

کمشنر کراچی کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق سپر ہائی وے ایم نائن سے ملیر ہالٹ شاہراہِ فیصل تک ہیوی ٹریفک کی ممانعت ہوگی۔ پابندی دفعہ 144 کے تحت عوامی مفاد اور بہتر ٹریفک نظام کے لیے نافذ کی گئی۔

کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ جناح ایونیو پر ہیوی ٹریفک کی بندش شہریوں کو ٹریفک جام سے نجات دلانے کی کوشش ہے، ہیوی گاڑیوں کے لیے لنک روڈ ایسٹرن بائی پاس سے ساسی ٹول پلازہ تک متبادل راستہ ہوگا۔

کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ متبادل راستے پر گاڑیوں کو مقررہ اوقات میں آمد و رفت کی اجازت ہوگی، یہ پابندی سابقہ احکامات  کی مدت تک برقرار رہے گی اور اس پابندی کا اطلاق کراچی ڈویژن کی حدود میں قانون کے مطابق نافذالعمل ہوگا۔

کمشنر کراچی کے مطابق پابندی کا فیصلہ ڈی آئی جی ٹریفک کی سفارش اور سیکریٹری آر ٹی اے کی رپورٹ پر فیصلہ کیا گیا، عوامی سہولت کے لیے ٹریفک پولیس اور دیگر محکمے باہمی رابطے سے عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں