اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا مرکزی رن وے تیار، A380 طیارے بھی لینڈ کرسکیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(19 فروری 2026) کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فضائی آپریشنز کی بہتری کے حوالے سے ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ کے مرکزی رن وے کی اپ گریڈیشن کا کام کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے، جس کے بعد اب یہ دنیا کے بڑے ترین طیاروں کی آمد و رفت کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

 رن وے نمبر 25R  کو جدید ترین تقاضوں کے مطابق اپ گریڈ کیا گیا ہے، جس سے اب یہاں دنیا کے سب سے بڑے مسافر طیارے ایئربس 380 (A380) سمیت تمام وائیڈ باڈی طیارے باآسانی لینڈ اور ٹیک آف کر سکیں گے۔

رن وے کی تعمیر و مرمت کا منصوبہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے دی گئی 18 ماہ کی ڈیڈ لائن کے اندر مکمل کیا گیا ہے۔

رن وے 07L/25R  کی تعمیر نو کے بعد اس کی بین الاقوامی درجہ بندی (Category) کو بھی اپ گریڈ کر دیا گیا ہے، جو پروازوں کی حفاظت اور معیار کو مزید بہتر بنائے گی۔

مرکزی رن وے کی بحالی سے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشنز میں تیزی آئے گی۔ وائیڈ باڈی طیاروں کی ہینڈلنگ کی صلاحیت پیدا ہونے سے بین الاقوامی ایئرلائنز کو کراچی کے لیے اپنی بڑی پروازیں دوبارہ شروع کرنے یا ان میں اضافہ کرنے میں مدد ملے گی، جس سے ملکی سیاحت اور تجارت کو فروغ ملے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں