اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

کراچی میں جرگے بعد 2 افراد قتل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(12 فروری 2026): شہر قائد کے علاقے شیریں جناح کالونی میں دیرینہ تنازع پر ہونے والے جرگے کے دوران فائرنگ سے دو افراد قتل کر دیے گئے۔

پولیس حکام کے مطابق فریقین کے درمیان طویل عرصے سے لین دین کا تنازعہ چل رہا تھا، جسے حل کرنے کے لیے جرگہ بلایا گیا تھا۔ جرگے میں صلح نہ ہونے پر بات تلخ کلامی سے شروع ہوئی اور فائرنگ تک جا پہنچی، جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مقتولین کی شناخت کامران اور سرتاج کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین اور ملزمان آپس میں قریبی رشتہ دار (ماموں بھانجے) ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

کراچی: 3 فروری کو لاپتہ ہونے والا 20 سالہ نوجوان تشدد کے بعد قتل

یاد رہے کہ اس سے قبل شہر میں پسند کی شادی کرنے پر ایک اور جوڑے کو قتل کر دیا گیا تھا، سکھن تھانے کی حدود بھینس کالونی روڈ نمبر 11 انصاف کانٹا کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

واقعے کے بعد انھیں جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج زخمی ہونے والی خاتون اور ایک مرد نے دم توڑ دیا جبکہ زخمی شخص کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ مقتولین کی شناخت 27 سالہ صائمہ زوجہ سدھیر اور 30 سالہ سدھیر ولد عبدالحمید کے ناموں سے ہوئی تھی جبکہ زخمی شخص کی شناخت 53 سالہ بشیر احمد ولد سومار خان کے نام سے ہوئی جو راہگیر بتایا گیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں