منگل, فروری 10, 2026
اشتہار

روشنیوں کا شہر کہلائے جانے والا کراچی دنیا کا پانچواں بدترین شہر قرار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : روشنیوں کا شہر کہلائے جانے والے کراچی کو دنیا کے پانچ بدترین شہروں میں سے ایک قرار دے دیا گیا، برطانوی جریدے کی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا کہ کراچی رہائش کے اعتبارسے دنیا کے انتہائی غیرموزوں شہروں میں شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی جریدے دی اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ نے دنیا کے 140شہروں کی فہرست جاری کی ہے، جس میں کراچی کو رہائش کے لیے دنیا کا پانچواں بدترین شہر قرار دیا گیا ہے۔

سروے کے مطابق کراچی کی درجہ بندی میں ایک درجےکی بہتری دیکھی گئی ہے، گزشتہ سال کراچی ایک سوسینتیسویں نمبرپرتھاجوکہ اس سال ایک سوچھتیسویں نمبرپرآگیاہے، ایک درجہ بہتری کے باوجود بھی کراچی دنیا کے پانچ غیرموزوں ترین شہروں میں شامل ہے۔

کراچی کو انفراسٹرکچر میں سو میں سے صرف پچاس، صحت میں پینتالیس اور اسٹبلیٹی میں صرف بیس نمبر ملے ہیں۔

رہائش کے لیے بدترین شہروں کی فہرست میں دمشق پہلے، لاگوس دوسرے اور ڈھاکہ تیسرے نمبر پر جبکہ طرابلس کا چوتھا، پورٹ مورسبے کا چھٹا اور ہرارے کا ساتواں نمبر ہے۔

کیمرون کا شہر دوآلا آٹھویں، الجزیرہ نویں اور کراکس بدترین شہروں کی فہرست میں دسویں پوزیشن پر پہنچ گیا ہے۔

رہائش کے لیے بدترین قرار دیے گئے شہروں کی فہرست میں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی 112سے 118ویں اور ممبئی 119ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

دوسری جانب دنیا کے بہترین شہروں کی فہرست میں آسٹریا کا دارالحکومت ویانا پہلے نمبر پر ہے جبکہ میلبورن، سڈنی اور اوساکا بالترتیب دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں