لوڈشیڈنگ اور مہنگی بجائے کے ستائے کراچی کے شہریوں کیلئے بُری خبر آگئی۔
تفصیلات کے مطابق کےالیکٹرک نے مرمت کے نام پر گرڈ اسٹیشنز کی بندش کا فیصلہ کر لیا اور اس ضمن میں 400فیڈرز پر رواں ماہ سالانہ مرمت کے نام پر گھنٹوں بجلی بند کی جائےگی۔ اس فیصلے سے لاکھوں صارفین بجلی لوڈشیڈنگ کا شکارہوں گے۔
کےالیکٹرک نے شہر کے 20فیصد گرڈ اسٹیشنز پر مرمت کا اعلان کر دیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ 74 میں سے 14گرڈ اسٹیشنز پر دسمبر میں سالانہ مرمت ہو گی، ہائی وولٹیج سسٹم کی کارکردگی برقرار رکھنے کیلئے سالانہ مینٹیننس ضروری ہے۔
کےالیکٹرک نے بجلی کی فراہمی مزید مؤثر اور قابلِ اعتماد بنانے کا فیصلہ بھی کیا ہے جس کے لیے کلفٹن، ایئرپورٹ2، ولیکا، نارتھ کراچی، سرجانی گرڈ میں مینٹیننس شیڈول جاری کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ عزیزآباد، ایئرپورٹ1۔ گھارو، الینڈر روڈ اور لیاقت آباد گرڈ اسٹیشنز بھی متاثرہوں گے۔
ترجمان نے کہا کہ چند علاقوں میں عارضی بجلی تعطل کا امکان ہے جسے لوڈشیڈنگ قرار دینا دُرست نہیں، صارفین شیڈول کیلئے کےالیکٹرک ویب سائٹ اور لائیوایپ سے رہنمائی حاصل کریں۔
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں


