تازہ ترین

پی ٹی آئی کے بغیرالیکشن کے بیان پر تحریک انصاف کا ردعمل

چیئرمین اور پی ٹی آئی کے بغیر منصفانہ انتخابات...

چیئرمین پی ٹی آئی کے بغیر بھی الیکشن ہوسکتے ہیں، نگراں وزیراعظم

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

نگراں وزیراعظم لندن پہنچ گئے

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دورہ امریکا کے بعد...

نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی خوشخبری سنادی

کراچی : نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے...

کراچی: گلستان جوہر میں پی ایم ٹی میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں پی ایم ٹی میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں کے الیکٹرک پی ایم ٹی میں دھماکے سے آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں ملحقہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بارش کے بعد سے پی ایم ٹی میں متعدد بار چنگاریاں بھی نکلتی رہی ہیں۔

دوسری جانب کے الیکٹرک کا مؤقف ہے کہ پی ایم ٹی پرانی ہونے کی وجہ سے اوور ہیٹ ہوگئی تھی۔

واضح رہے کہ تین دن قبل بھی ڈی ایچ اے میں ہلکی بارش کے دوران پی ایم ٹی جل گئی تھی۔

شہر قائد میں کے الیکٹرک ناصرف لوڈشیڈنگ پر قابو پانے میں ناکام ہے بلکہ فالٹس کی وجہ سے بھی بجلی فراہمی میں رکاوٹ بڑھتی جارہی ہے۔

کراچی میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 16 گھنٹے ہوگیا ہے اور کے الیکٹرک کی جانب سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی رات کے اوقات میں لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

گزشتہ روز شہریوں کی جانب سے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -