اتوار, جون 14, 2026
اشتہار

کراچی میں مسلح ڈاکو سنار سے 23 لاکھ روپے لوٹ کر فرار، ویڈیو سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں مسلح ڈاکو سنار سے 23 لاکھ روپے اور ایک کلو چاندی لوٹ کر فرار ہوگئے جس کی ویڈیو منظرعام پر آگئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے کریم آباد میں تین مسلح ملزمان نے ڈکیتی کی واردات کی اور اس دوران بولٹن مارکیٹ جانے والے سنار نے 23 لاکھ روپے چاندی اور ایک کلو چاندی چھین کر فرار ہوگئے۔

واردات کے بعد شہری نے مناظر موبائل فون میں محفوظ کرلیے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان نے چلتی موٹر سائیکل سے چابی نکالی اور بائیک بند ہوتے ہی ڈاکوؤں نے اسلحہ تان کر شہری کو روکا اور ہیلمٹ میں رکھی نقدی اور چاندی کا تھیلا لے کر فرار ہوگئے۔

یہ پڑھیں: کراچی: گھر میں دن دہاڑے ڈکیتی کی بڑی واردات، 10 تولہ سونا اور لاکھوں روپے لوٹ لیے

پولیس کا بتانا ہے کہ لوٹی گئی رقم 23 لاکھ روپے ہے جبکہ ایک کلو چاندی کا بسکٹ بھی ملزمان نے چھینا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

+ posts

عدنان راجپوت اے آر وائی نیوز سے بطور کرائم رپورٹر وابستہ ہیں

اہم ترین

عدنان راجپوت
عدنان راجپوت
عدنان راجپوت اے آر وائی نیوز سے بطور کرائم رپورٹر وابستہ ہیں

مزید خبریں