کراچی میں پولیس نے مقتولہ کشف کے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
کراچی کے علاقے جناح گیٹ کے قریب 30 ستمبر کو خاتون کی لاش برآمد ہوئی تھی جس کی شناخت 26 سالہ کشف کے نام سے ہوئی، متولہ 5 سے 6 ماہ کی حاملہ تھی مردہ بچہ بھی برآمد ہوا۔
پولیس کے مطابق کشف کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا اور لاش جھاڑیوں میں پھینک دی گئی، مقتولہ کا یاسر درانی سے تعلق تھا اور دونوں طلاق کے باوجود رابطے میں تھے۔
تفتیشی حکام نے بتایا کہ یاسر نے بہنوئی تیمور کے ساتھ کشف کا منصوبہ بنایا اور گاڑی میں فائرنگ کرکے قتل کیا۔
یہ پڑھیں: کراچی میں حاملہ خاتون کا قاتل شوہر نکلا
پولیس کا کہنا ہے کہ یاسر کی اہلیہ صبا بھی واردات کے وقت گاڑی میں موجود تھی، ملزمان نے لاش گاڑی کی پچھلی نشست پر رکھ کر جناح گیٹ کے قریب پھینکی۔
بن قاسم پولیس نے تکنیکی و تفتیشی معلومات کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کرلیا جن میں یاسر، تیمور اور صبا شامل ہیں جبکہ واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور گاڑی تحویل میں لے لی گئی ہے۔


